
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاری عمارت حادثہ بہت دکھی کرنے والا ہے،کوشش یہی تھی کہ جانیں بچائی جائیں، عمارت کا ملبہ اٹھانےکا کام آج مکمل کرلیا جائےگا۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ شب آگرہ تاج میں خالی کرائی گئی عمارت چند سال قبل ایس بی سی اے کی منظوری کے بغیر بنی تھی، اولڈسٹی ایریا میں 400 سے زائد خطرناک عمارتوں کے مکینوں کی متبادل رہائش کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری فلیٹ خریدنے سے پہلے یہ جانچ یقینی بنائیں کہ عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہیں یا نہیں؟