
وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائيجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع ہوئی جس میں شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں آذربائیجان کی مستقل حمایت پرصدر الہام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے جب کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور آذربائيجان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کومزیدوسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ دونوں ممالک کی قیادت کی حالیہ بات چیت باہمی تعلقات کی مزیدمضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔