
اسپین میں مایورکا ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کی پرواز میں خوف و ہراس پھیلنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ائیرپورٹ پر غلطی سے فائر الارم بجنے کے باعث مانچسٹر جانے والی پرواز روک دی گئی۔
فائر الارم بجنے کے بعد خوف کے باعث مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی اور اس دوران افراتفری مچنے سے 18 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نجی ائیر لائن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔