بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تعلق رکھنے والی رجسٹرڈ خواتین کیلیے بڑی خوشخبری گورنمںٹ آپ پاکستان کی جانب سے بینظیر ہنر مند پروگرام شروع جس میں رجسٹرڈ خواتین کو مفٹ ٹریننگ دی جائیگی جس میں انہیں مختلف ہنر سکھائیں جائیں گئے
حکومتِ پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت “بینظیر ہنرمند پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے، جس میں صرف BISP سے تصدیق شدہ افراد اور ان کے خاندان رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام مفت تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ تربیتی مدت 3 سے 6 ماہ پر مشتمل ہوگی، جبکہ شعبہ جات عالمی معیار اور صنعتی ضروریات کے مطابق ہیں جن میں ہوٹل مینجمنٹ، آئی ٹی اسکلز، کمپیوٹر آپریٹنگ، ہیلتھ کئیر، بیوٹی سروسز اور کنسٹرکشن شامل ہیں۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے 8171 پر میسج کریں یا bisp.gov.pk وزٹ کریں